اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنان کی وزارت صحت کے ہنگامی آپریشنز مرکز نے اعلان کیا ہے کہ ملک پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 2 مارچ 2026 سے 7 ستمبر 2026 تک 4 ہزار 381 افراد شہید اور 12 ہزار 402 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری کیے گئے بیان کے مطابق، 8 اکتوبر 2023 سے اب تک لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 948 ہوگئی ہے، جبکہ 30 ہزار 638 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ